ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنرارجیت پٹیل کے خلاف عوام کا احتجاج ، نوٹ بندی پرپریشان عوام نےانہیں کولکتہ ائرپورٹ پر کالے جھنڈے دکھائے

ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنرارجیت پٹیل کے خلاف عوام کا احتجاج ، نوٹ بندی پرپریشان عوام نےانہیں کولکتہ ائرپورٹ پر کالے جھنڈے دکھائے

Fri, 16 Dec 2016 04:00:54    S.O. News Service

کلکتہ: 15/دسمبر (ایس او نیوز) نوٹ بندی پر ہوئی پریشانی کا سامنا آج ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر اجیت پٹیل کو بھی کرنا پڑا جب وہ بینک کی میٹنگ کے لئے کولکتہ ائرپورٹ پہنچے۔ جیسے ہی وہ کولکتہ پہنچے، نیتاجی سبھاش چندر بوس ائیر پورٹ پر عوام کے ایک گروپ  نے اُنہیں واپس جائو کے نعرے لگانے شروع کردئے۔ بتایا گیا ہے کہ احتجاجیوں میں ترنمول کانگریس، بائیں محاذ کی پارٹی اور بعد میں کانگریس کے کارکن بھی شامل ہوگئے جنہوں نے کالی جھنڈیا دکھلاتے ہوئے اُنہیں واپس جانے کے نعرے لگائے ۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ارجیت پٹیل بعد میں کلکتہ میں ریزرو بینک آف انڈیا کی سنٹرل کمیٹی کی میٹنگ کے بعد واپس جانے ممبئی ائرپورٹ پہنچے تو اُنہیں اُس وقت کالے جھنڈے دکھائے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ تقریبا20 کانگریسی ورکروں نے ارجیت پٹیل کی کار کو گھیر لیا تھا اور ان کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے۔ اس دوران ائرپورٹ کے سیکوریٹی اہلکار احتجاجیوں کو دور ہٹاتے ہوئے دیکھے گئے اور ارجیت پٹیل کو حفاظت کے ساتھ ائرپورٹ کے اندر لے گئے۔

خیال رہے کہ گورنر ارجیت پٹیل پر نوٹ منسوخی پر خاموشی اختیار کرنے اور لوگوں کے مسائل سے چشم پوشی کا الزام ہے ۔


Share: